اداکارہ متیرہ کی گاڑی کو دبئی میں خطرناک حادثہ، افسوس ناک خبر آگئی،آ پ بھی جانئے

0
146
mathira-car-accident

دبئی(پاکستان 247نیوز)اداکارہ متیرہ اس دفعہ نیو ائیر نائٹ نہیں منا سکی وہ دبئی میں ایک حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ متیرہ کی گاڑی کو دبئی میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں اداکارہ شدید زخمی ہو گئی ہیں۔اداکارہ متیرہ نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ دبئی میں اپنی دوست سارہ کے سا تھ تھیں جب ان کی گاڑی کو دو ٹرکس نے ٹکر مار دی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی اور تباہ حال گاڑی کی تصویربھی شیئرکی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ ہونے کے ساتھ ساتھ اداکارہ کے زندہ بچ جانے پر خو ش بھی نظر آئے۔متیرہ کے مطابق ان کی پسلیوں میں فریکچر آیا ہے اور جبڑے کو بھی چوٹ پہنچی ہے۔ اداکارہ اس وقت دبئی کے راشد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اداکارہ کی طرف سے جاری کردہ تصویر اسی ہسپتال میں بنائی گئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی گرد ن میں کالر لگا ہواہے جس سے ظاہرہوتاہے کہ وہ شدید زخمی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے چوٹیں آئیں لیکن میں گھر جانا چاہتی ہوں ۔متیرہ نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی گاڑی کو تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری جس کے باعث ان کی گاڑی کا ایک ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی کا بیلنس خراب ہو گیا اور وہ گھومتی ہوئی سڑک پر اوپر کی طرف چلی گئی اور اس موقع پر ایک اور ٹرک نے ان کی گاڑی کو زور سے ہٹ کیا ۔اس کے بعد پیچھے سے تیز رفتار لینڈ کروزر آ رہی تھی جس نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے اپنی گاڑی کا رخ ایک دم دوسری جانب موڑا اور ہماری جان بچائی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here