وہ معروف شادیاں جو گزشتہ سال چھائی رہیں،آ پ بھی جانئے

0
58
index

لاہور (افتخارحسین سے)گزشتہ سال کئی سپر سٹارز نے شادی کی جن میں سرفہرست وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی رہی،اس کے علاوہ 2018میں شہزادہ ہیری ، ایشا انبانی ،کپل شرما،زوئی ویکاجی، سونم کپور،دپیکا پڈوکون ،رنویرسنگھ،فیروزخان اور عائشہ خان بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کیرئیر کے ابتدائی دور میں ہی ان کی چھوٹی سی بات پاکستان میڈیا کی بریکنگ نیوز بنا کرتی تھی۔ان کی جمائمہ خان اور ریحام خان سے شادی کی خبریں بھی کئی دنوں تک نیوز چینلز کی زینت بنی رہیں۔مبینہ طورپرگزشتہ سال کے پہلے ہی روز جب عمران خان نے بشریٰ بی بی سے نکاح کیا توتقریب میں صرف ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ادھرپاکستانی اداکار فیروز خان بھی گزشتہ سال علیزے خان سے شادی کر چکے ہیں۔ان کی شادی میں پاکستان شوبز کی دنیا کے کئی بڑے سٹار ز نے شرکت کی ۔ خانی جیسے سپر ہٹ ڈرامے میں اداکاری کرنے والے نوجوان فیروز خان کی شادی میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی ، ماہرہ خان، فرحان سعیداورماورہ حسین جیسے سپر سٹارز نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب ان کی بڑی بہن نے منعقد کی۔
پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے جہاں اچانک شوبز کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیرت زدہ کر دیاوہیں چند دنوں بعد ہی میجر عقباح ملک سے منگنی اعلان کیا اور بہت جلد شادی کا عندیہ بھی دیا جس کے ایک ماہ بعد ہی انہوں نے شادی کر لی، شادی کی تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی ۔ شوبزکی دنیا سے صرف حمزہ علی عبا سی اور گوہر رشید ان کی شادی میں شامل ہوئے۔
پاکستانی گلوکارہ زوئی ویکا جی کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے شوبز کی دنیا کے کئی سپرسٹارز نے شرکت کی،گلوکارہ زوئی ویکا جی کو شہرت کوک سٹوڈیو کے گانوں سے ملی۔
ادھربرطانوی شہزادہ ہیری اور مغن مارکل کی شادی گزشتہ سال 19مئی کو منعقد ہوئی،مغن مارکل امریکی شہری اور سابق اداکارہ ہیں۔شہزادہ ہیری اور مغن مارکل کی پہلی ملاقات جولائی 2016میں ہوئی جبکہ 8نومبر2016کو شاہی خاندان نے منگنی کا اعلان کیا۔دوسری طرف ایشاامبانی کی شادی آنندپرامل سے منعقد ہوئی جس میں انڈیا کے سیاست دانوں سمیت کئی کرکٹر اور بالی وڈ کے بڑے بڑے سٹارز نے شرکت کی،اخراجات کے لحازسے یہ شادی دنیاکی دوسری مہنگی ترین شادی قرار پائی۔اس شادی میں امریکہ کی سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی شرکت کی۔
انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کی آنندآحجا سے شادی کی تقریب8مئی2018کو منعقد ہوئی جس میں سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے بڑے بڑے بالی ووڈ سٹارز نے شرکت کی جبکہ سلمان خان اور شاہ رخ خان مہندی کی تقریب میں ڈانس کرتے نظر آئے۔
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی 6سال سے قائم رہنے والی محبت آخر کار 14نومبر2018 کو رشتہ ازدواج میں تبدیل ہو گئی۔ بالی وڈ کی یہ سپر سٹار جوڑی ’’رام لیلا‘‘اور ’’باجی راؤ مستانی ‘‘جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
انڈیا کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے 12دسمبر2018کو اپنی گرل فرینڈگنی چتراتھ کے ساتھ شادی کی اور 14دسمبر کو ان کی فیملی نے تقریب منعقد کی ۔ کپل شرما ٹیلی ویژن پر کامیڈی پروگرام ہوسٹ کرنے کے علاوہ عباس مستان کی فلم ’’کس کس کو پیار کروں‘‘ اور ’’ فرنگی‘‘ جیسی بالی ووڈ فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کر چکے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here