پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

0
119
Petrol-prices-pakistan-Jan-2019

اسلام آباد(پاکستان247نیوز)اوگرا کی سفارشات منظور کرتے ہوئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیر خزانہ نے اوگرا کی سفارشات منظور کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پیٹرول فی لیٹر 59 پیسے سستا کردیا گیا۔ کمی کے بعد نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ مٹی کا تیل 73 پیسے سستا ہوگیا ہے اس کی نئی قیمت 82 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے 4 روپے 84 پیسے سستا کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here