اسلام آبا د ہائیکورٹ نے گرفتار بھارتی پائلٹ کی واپسی کے خلاف درخواست پر کیا فیصلہ سنا دیا؟ آپ بھی جانئے

0
75
islamabad-high-court

اسلام آباد(پاکستان247نیوز)گرفتار بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ ’کیا ہم اپنے منتخب نمائندوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھا سکتے ہیں؟‘۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو رہا کرکے کو اعلان کیا تھا جس پر آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارتی پائلٹ کی رہائی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی ۔ عدالت نے درخواست کو دن12بجے سماعت کیلئے مقرر کیا تھا ۔ عدالت نے سماعت کے بعددرخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ’کیا ہم اپنے منتخب نمائندوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھا سکتے ہیں؟‘۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجے میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کے مار گرایا تھا۔ جس کے نتیجے میں زندہ بچ جانے والے پائلٹ کو پاک فوج نے پاکستان حدود سے گرفتار کر لیا تھا۔جس کے بعد گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میںوزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جسے عالمی سطح پر خوب سراہا جا رہا ہے۔بھارتی پائلٹ کی رہا ئی کے اعلان پر بھارتی صحافیوں نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی ہے جبکہ اس کے برعکس بھارتی میڈیا ابھی بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here