حلقہ پی پی 218کےاضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امید وار ملک واصف مظہرراں نے میدان مار لیا

0
40
election-pakistan

ملتان (پاکستان247نیوز) ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک واصف راں نے پی پی دو سو اٹھاڑہ کا ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار واصف راں 46988ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار ملک ارشد راں 39486ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

تفصیل کے مطابقپاکستان تحریک انصاف کے امید وار ملک واصف مظہر راں نے اپنے مرحوم والد کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 46 ہزار 988 ووٹ لیکر کامیا بی حاصل کی ہے ،جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار ملک ارشد راں 39486ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے رواں سال 16 جنوری کوپاکستان تحریک انصاف کے مظہرعباس راں کے انتقال کر گئے تھے جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی پی218ملتان کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر تحریک انصاف کے امیدوار ملک واصف مظہر راں کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے نتیجے سے ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملتان کے عوام نے ضمنی ا لیکشن میں سرخرو کیاہے۔ضمنی الیکشن میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے اور مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا امید ہے کہ ملک واصف مظہر راں حلقہ کے عوام کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے مکمل خاتمے کے عزم کے ساتھ دن رات کام کررہے ہیں۔موجودہ حکومت نے شفافیت سے سرکاری امور سرانجام دینے کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ہر سطح پر شفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے ۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن کا ناسور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔سابق ادوار میں کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھریں اور ملک کو کنگال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب چاہتی ہے اورکرپٹ عناصر کی نئے پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں ۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ملتان حلقہ پی پی 218 کے ضمنی انتخابات میں ملک واصف راں کی کامیابی سے ثابت کردیا ہے کہ ان کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ملتان کے لوگوں نے کرپشن کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء میں یہاں سے تحریک انصاف نے الیکشن جیتا اور اب پھرجیتا ہے,ملتان کے لوگوں نے وزیراعظم کے بیان کی لاج رکھی ہے,وزیراعظم نے کہا تھا کہ کرپٹ ٹولوں کو منطقی انجام تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسی کی پگڑی نہیں اچھالنا چاہتے ,تمام جماعتوں نے تحریک انصاف کے امیدوار کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران یوسف رضا گیلانی کے فرزند موسیٰ گیلانی نازیبا زبان استعمال کرتے رہے،موسی گیلانی کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں نے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا،حکومت میں ہم ہیں، موسی گیلانی کی سیکیورٹی واپس کراسکتا تھا لیکن ہم نے صبر سے کام لیا،یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں نے اپنے باپ کی سیاست کا بھٹہ بٹھا دیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here