موٹاپے کے شکار افراد کیلئے خوشخبری، وزن کم کرنے کا انتہائی حیران کن طریقہ سامنے آگیا

0
54
best-way-to-loose-weight

لندن(پاکستان 247نیوز) موٹاپے کا شکار افراد اور خواتین دوبارہ اپنی سمارٹ نیس کے لیے کئی ٹوٹکے استعمال کرتے اور ورزشیں کرتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن طریقہ ڈھونڈنکالا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک شخص اپنی زندگی میں اوسطاًساڑھے 16گیلن آنسو بہاتا ہے اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ محبوب کی جدائی میں رونے والے افراد کا وزن دکھ سے کم ہو جاتا ہے،جذبات کو چھپائے بغیر رونے والے افراد کے آنسوﺅں میں مخصوص ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو کارٹیسول کی سطح کو بڑھا دیتا ہے، یہ اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب ہم شدید دباﺅ کا شکار ہوتے ہیں، ان ہی سے ہمارا وزن کم ہوتا ہے اور دل کو سکون بھی ملتا ہے۔صرف یہی بلکہ رونے کا وقت بھی بتایاگیا، ماہرین کاکہناہے کہ رونے کیلئے بہتر وقت شام سات سے رات 10 بجے تک ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب لوگ اپنے محبوب کےساتھ ہوتے ہیں یا اپنی پسندیدہ فلم دیکھتے ہیں جو انہیں رونے پر مجبور کر دیتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ کا ریلیشن شپ ختم ہو چکا ہے اور ا?پ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں تو دل کی بھڑاس نکالیں۔ دل کھول کر رونے سے بوجھ کم ہو جاتا ہے اور اس عمل سے ہمیں اپنے ذہن کو سکون دینے کے ساتھ ساتھ اضافی وزن سے بھی چھٹکارا پائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here