پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

0
55
petrol-pump-pakistan

اسلام آباد (پاکستان247نیوز) حکومت نے عید سے پہلے ہی عوام پر پٹرول بمب گرانے کا فیصلہ کرلیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لٹر تک اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 112 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل ساڑھے 4 روپے مہنگا ہو کر 126 روپے 82 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا ہے اور یہ 88 روپے 62 پیسے کا لٹر ہوگیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 98 روپے 49 پیسے ہوگی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون کو رات 12 بجے ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here