ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں تین دن کا اضافہ، لیکن 30 جون تک کتنی رقم حکومت نے اکھٹی کر لی تھی؟ جواب آپ کی سوچ سے بھی زیادہ

0
46
dollar-rate-up

 اسلام آباد (پاکستان247نیوز) حکومت نے ٹیکس ایمسٹی سکیم میں تین دن کا اضافہ کر دیا ہے جو کہ اب 3 جولائی کو ختم ہو گی تاہم اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں ایک دن میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ٹیکس ایمسٹی سکیم 30 جون کو ختم ہو رہی تھی اور آخری روز تک 92 ہزار لوگوں نے فائدہ اٹھایا اور مجموعی طور پر اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہوئے 42 بلین روپے ٹیکس جمع کروا دیاہے جن میں سے 6 بلین روپے غیر ملکی اثاثے یا آمدن کو ظاہر کرتے ہوئے جمع کروا ئے گئے ہیں ۔ایمنسٹی سکیم کے معاملے پر ایک اعلیٰ حکام نے بتایا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کی رفتار میں کمی اس وقت آئی جب لوگوں کو ہائی لیول سے ایمنسٹی کی تاریخ میں چند دن کی توسیع کے بارے میں معلوم ہونا شروع ہوا تاہم ایف بی آر امید کر رہی کہ ایمنسٹی سکیم حاصل کرنے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے اوپر چلی جائیے گی اور حکومت توقع کر رہی ہے اس کے ذریع 60 سے 70 بلین روپے تک اکھٹے ہو سکتے ہیں ۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ ایمنسٹی سکیم حاصل کرنے والے افراد میں سے 90 فیصد لوگ وہ ہیں جو کہ پہلے ٹیکس سسٹم میں نہیں تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here