اس گندے کام کو قانونی قراردیدیں تاکہ ۔ ۔ ۔ پریتی زنٹا نے حیران کن خواہش ظاہر کردی

0
42
preity-zinta-cricket

ممبئی (پاکستان 247نیوز)بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زینٹا نے اداکاری کے میدان سے باہر آ کر کرکٹ کے میدان میں قدم رکھ دیاہے اور خوب پیسا بھی کما رہی ہیں تاہم اب انہوں نے ایسی انوکھی خواہش کا اظہار کر دیاہے کہ سن کرہر کوئی حیران پریشان رہ جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پریٹی زینٹا آئی پی ایل کی ٹیم ” کنگز الیون پنجاب “ کی شریک بانی ہیں اور لیگ کے دوران اکثر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہوئی نظر آ تی ہیں تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے سٹے بازی کو قانونی قرار دیا جانا چاہیے ۔اداکارہ نے کہا یہ سننے میں ناگوار محسوس ہو گا لیکن سٹے بازی کو قانونی کر دینا چاہیے اس سے آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ جیسے سائیڈ ایفیکٹس اپنے آپ ختم ہو جائیں گے۔ اداکارہ نے کہا سٹے بازی کو قانونی قرار دئیے جانے کے بعد سرکاری خزانے کو بہت فائدہ ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here