توہین رسالت کیس کی ملزمہ آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم لیکن وہ کس جیل میں قید تھیں اور ان کے شوہر کہاں ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

0
45
asia-bibi-case

اسلام آباد (پاکستان 247 نیوز )آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ کی جانب سے الزام سے بری کر دیاہے اور انہیں آج ہی پاکستان سے بیرون ملک کیلئے روانہ کیے جانے کا امکان ہے اور ان کو لینے کیلئے ان کے شوہر عاشق مسیح بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔

انگریزی جریدے دی نیوز کے مطابق آسیہ بی بی کو ملتان کی جیل میں رکھا گیاہے جہاں سے انہیں ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایئرپورٹ پہنچایا جائے گا جس کے بعد و ہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ کیلئے روانہ ہو ں گی تاہم جیل حکام کو تاحال بریت کے احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں میں آسیہ بی بی کو ملک سے روانہ کر دیا جائے گا ۔ آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح اپنے خاندان کے ہمراہ بیوی کو لینے کیلئے برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ عاشق مسیح ہفتے کے روز پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد پہنچے جہاں قانون نافذ کرنے والے ادروں نے انہیں سخت سیکیورٹی فراہم کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here