حکومت کی ستائی عوام کیلئے خوشخبری،ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان

0
42
lpg-gas-prices

اسلام آباد(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 127 روپے ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی کی گئی جب کہ گھریلو سلنڈر 165 اور کمرشل سلنڈر 673 روپے سستا کردیا گیا ہے۔اوگرا کے جانب سے قیمتوں میں کمی نومبر کے مہینے کے لئے کی گئی ہے اور اب ایل پی جی کی نئی قیمت 142 روپے سے کم ہوکر 127 روپے ہو گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here