محمد عامر کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری،جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے محمد عامر کی واپسی کا امکان

0
38
mohammad-amir-cricketer

لاہور (پاکستان 247نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف اہم سیریز کے لیے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی کا امکان ہے جب کہ محمد عباس کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے دورے کے لیے ٹیم کی تشکیل پر مشاورت کا آغاز کردیاہے، ٹیم کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق محمد عامر کو بلال آصف کی جگہ اس اہم ٹور کے لیے موقع دینے پر غور کیا جارہا ہے،شان مسعود کو تیسرے اوپنر کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ بنایا جارہاہے، ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم،حارث سہیل اور اظہر علی اپنی جگہ برقر ار رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ سعد علی، حسن علی، میرحمزہ، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، اسد شفیق اور یاسر شاہ بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔
محمد عباس کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی تاہم سلیکٹرز کو یقین ہے کہ محمد عباس فٹنس مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فخر زمان جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شیڈول ہے، اس سے پہلے 19 دسمبر کو پریکٹس میچ رکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here