وہ شخصیات جو گزشتہ سال اپنے خالق حقیقی سے جاملیں

0
57
qabar 2018

لاہور(افتخارحسین سے)پاکستان کی ادب، وکالت اور شوبز سے وابستہ وہ مشہو رشخصیات جو گزشتہ سال(2018ء) اپنے پرستاروں کو غمگین کر کے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں،جن میںِ زبیدہ طارق(زبیدہ آپا)،عاصمہ جہانگیر،قاضی واجد،انم تنولی اور فہمیدہ ریاض شامل ہیں۔
زبیدہ طارق جنھیں ہم زبیدہ آپا کے نام سے جانتے ہیں وہ کھانا بنانے کی ماہر اور صحت ایڈوائزرکی بارے میں خاصہ علم رکھتی تھیں،وہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے 4جنوری2018کو72سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
عاصمہ جہانگیر ایک انسانی حقوق کی وکیل اور پاکستان میں انسانی حقوق کے ادارے کی چئیرمین تھی اور انہوں نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارچوہدری کو بحال کرانے والی تحریک میں اہم کردار ادا کیا تھا،وہ لاہور میں 11فروری2018کو66سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
قاضی واجد کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیااور1966میں ٹیلی ویژن انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی، حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں1988میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔وہ 11فروری 2018کو 87سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
معروف پاکستانی ماڈل انعم تنولی کی خود کشی کی خبر سامنے آئی تو ایک طوفان کھڑ ا ہو گیا اور بتایا گیا کہ انہوں نے ذہنی دباؤ کے تحت خود کشی کی۔انہوں نے خودکشی سے پہلے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کسی لڑکی کو ہراساں کرنے کا حق نہیں ہے
فہمیداریاض اردو ادب کی شاعرہ تھیں اور وہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ بھی متحرک تھی انہوں نے افسانہ اور شاعری کی 15کتابیں لکھیں۔وہ 21 نومبر 2018 کو72سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here