ایک اور بچہ زیادتی کے بعد قتل، زیرتعمیرعمارت سے لاش برآمد

0
284

کراچی(پاکستان 247نیوز) شہرقائد کے علاقے نیوٹائون میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق کراچی کے نیوٹائون پولیس سٹیشن کی حدود میں گزشتہ روز 7 سالہ حسان شاہ لاپتہ ہوگیا تھا جس کی لاش بچے کے گھرکے قریب ہی زیر تعمیر عمارت سے ملی۔ پوسٹ مارٹم میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حسان کی لاش اس کے والدین تدفین کے لیے آبائی علاقے مانسہرہ لے گئے ہیں تاہم بچے کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیش کے دائرے کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here