امریکا اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ روکنے سے متعلق معاہدہ معطل

0
54
pakistan247news-pic

واشنگٹن(پاکستان247نیوز)واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان کشیدگی، روس کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ روکنے سے متعلق معاہدہ معطل کرتے ہوئے امریکہ نے انٹرمیڈیٹ رینج نیو کلیئر فورس ٹریٹی معطل کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ا نٹر میڈیٹ رینج فورس ٹریٹی معاہدے پر عمل کرنے کیلئے روس کو کافی وقت لیکن روس کئی سالوں سے اس معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
مائیک پومیو نے مزید کہا کہ روس کو معاہدے پر عمل درآمد کیلئے 180دن کا وقت دیا گیا ہے جس کے دوران عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں امریکا روس کے ساتھ طے پا نے والے معاہدے کو ختم کر دے گا۔
تفصیل کے مطابق روس اور امریکا کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کیلئے معاہدہ 1987میں ہوا تھا جس میں امریکا اور سابق سویت یونین نے درمیانی فاصلے تک مارک کرنے والے ایٹمی میزائلوں کو کم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو عالمی معاہدوں سے باہر نکالنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے روس پر آئی این ایف معاہدے کی خِلاف ورزی کا الزام عائد کرکے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو یورپ میں درمیانی فاصلے سے مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی تنصیب سے روکا گیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here