شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ، سندھ میں سی این جی سٹیشنز دوبارہ بند

0
68
cng karachi today

کراچی(پاکستان247نیوز)شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضا فہ ہوتے ہی گیس کا بحران پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث سی این جی سٹیشنز مزید 12گھنٹے کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے اندرون سند ھ اور کراچی میں گیس کی طلب بڑھنے سے پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے۔سند ھ میں سی این جی سٹیشنز کو معمول کی بندش کے بعد آج کھولا جانا تھا لیکن سوئی گیس حکام نے سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز کی مزید 12گھنٹے کی بندش کے حکم جاری کر دیا ہے۔جس کے بعد اب صبح آٹھ بجے کھلنے والے سی این جی سٹینشنز اب رات آٹھ بجے کھلیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here