شوز میں شادیاں کرانے کی ذمہ داری قبول، شائستہ لودھی نے مارننگ شوز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

0
268
Dr-shahista-lodhi-retires-morning-shows

لاہور(پاکستان 247نیوز)مارننگ شوز کو نیا رنگ دینے والی شائستہ لودھی نے ٹی وی شوز میں شادیوں کا رجحان لانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مارننگ شوز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
مقامی نیوزویب سائٹ کے مطابق شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ ’’میں نے شو پر شادیوں کے رجحان شروع کیاجس کی میں مجرم ہوں لیکن پھر سب کچھ ختم ہو گیا۔جہاں میرا کام پسند کیا گیا وہیں مجھے پر تنقید بھی بہت ہوئی لیکن اب میں مزید یہ سب کچھ نہیں کرسکتی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کو اب کسی چینل سے کام نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ وہ ساری توجہ اپنے کلینک کو دینا چاہتی ہیں۔
یادرہے کہ شائستہ لودھی نے کچھ عرصہ پہلے کراچی میں سکن ٹریٹمنٹ کا جدید کلینک بناچکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here