ایک لفظ نے عرب دولہا کو دلہن سے محروم کردیا

0
37
bride-took-divorced-after-groom-said-stupid

کویت سٹی (پاکستان 247نیوز)شادی کا رشتہ جہاں ایک اٹوٹ انگ کی حیثیت رکھتاہے ، وہیں یہ کچے دھاگے سے بھی زیادہ جلدی ٹوٹ سکتا ہے ، ایسا ہی کچھ کویت میں ہوا جہاں دولہا نے نئی نویلی دلہن کو’بے وقوف‘ کہہ دیا ، یہ جملہ سنتے ہی دلہنیا نے طلاق مانگ لی ۔
عرب میڈیا کے مطابق دولہے کی جانب سیغیر دانستہ طور پر دلہن کو ’بیوقوف‘ کہنا اتنا مہنگا پڑا کہ شادی کا بندھن 24 گھنٹے بھی برقرار نہ رہ سکا۔عروسی لباس زیب تن کیے دلہن اپنے شریک حیات کے ساتھ میرج کورٹ جارہی تھی تو اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور تھوڑی سی لڑکھڑا گئی جب کہ دلہے نے اسے سنبھالنے یا سہارا دینے کی بجائے ’سٹوپڈ‘ کہہ دیا۔
دلہن کو اپنے ہونے والے شوہر کی جانب سے یہ رویہ انتہائی ناگوار گزرا اور تھوڑی دیر بعد ہی میرج سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنے والی دلہن نے طلاق کی درخواست دائر کرکے علیحدگی اختیار کرلی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here