رواں سال بسنت منائی جائے گی کہ نہیں؟ تحریری فیصلہ آ گیا

0
160
basant-2019

لاہور(پاکستان 247 نیوز) عدالت عالیہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،حکومت پنجاب کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کروائی گئی پنجاب حکومت رواں سال بسنت منانے کی اجازت دینے میں دلچسپی نہیں رکھتی تاہم بسنت ثقافتی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے ، اس ضمن میں نئی قانون سازی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریری فیصلے میں لکھاگیاکہ پنجاب حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پہلے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کیے جائیں گے اور بسنت منانے کی اجازت سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔عدالت کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت متوازن اور سنجیدہ فیصلوں کے بعد ہی بسنت کی اجازت دے گی ، تمام درخواست گزاروں کو حکومتی نقطہ نظر سے کوئی اعتراض نہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے تحریری فیصلہ کے مطابق درخواست گزاروں کی استدعا پر اور پنجاب حکومت کے بیان کی روشنی میں تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here