امریکی گلوکا رہ اور برطانوی اداکار نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، کو ن ہیں؟ آپ بھی جانئے

0
81
Katy-Perry-Orlando-Bloom

،

لاس اینجلس(پاکستان247نیوز)معروف امریکی گلو کارہ کیٹی پیری اور برطانوی اداکاراورلینڈو بلوم نے رواںبرس شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں کے درمیان افئیر کی خبریں گزشتہ تین سال سے میڈیا میںگردش کر رہی ہیں۔

تفصیل کے مطابق اور لینڈو نے امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو رواں برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شادی کی پیشکش کی تھی۔کیٹی پیری نے ایک انٹرویو میں اپنی منگنی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اور لینڈو اور میں ایک ہیلی کاپٹر میں تھے جب انہون نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں ان سے شادی کرنا چاہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اور لینڈو نے جب اپنی جیب سے انگوٹھی نکالنے کی کوشش کی تو انگوٹھی کا ڈبہ بڑے سائز کا ہونے کی وجہ سے ان کی جیب پھٹ گئی۔
امریکی گلوکارہ نے مزید بتایا کہ جب ہیلی کاپٹر نے ایک چھت پر لینڈ کیا تو وہاں پہلے سے ہی اورلینڈو کے اہلخانہ اور دوست موجود تھے جنہوں نے انہیں انگوٹھی پہنائے جانے پر مبارک باددی۔ کیٹی پیری نے بتایا کہ وہ رواں برس ہی شادی کر لیں گے تاہم انہوں نے حتمی تاریخ نہیں بتائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here