سعودی حکومت نے بے دخل پاکستانیوں کو واپس بلالیا، شاندار اعلان کردیا

0
63
saudi-arabia-recalls-pakistani-expats

ریاض ، لاہور(پاکستان 247نیوز) سعودی عرب نے جبری طورپر پاکستان بھیجے گئے پروفیشنل ویزا ہولڈرز کو
واپس بلالیا اورانہیں سال میں اہل خانہ کے لیے 5 فری عمرہ ویزوں کی بھی اجازت دے دی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے چھ ماہ کے دوران بے دخل کیے گئے پاکستانی پروفیشنل ویزا ہولڈرز کو کفیلوں نے مراعات دینے کے ساتھ واپس بلانا شروع کردیا ہے۔سعودی دارلحکومت ریاض، جدہ ، تبوک اور مدینہ سے بے دخل ہونیوالے پاکستانیوں کو اقامہ پر فوری سعودی عرب واپس بلا لیا گیا ہے اور انہیں فیملی ویزے کی اضافی سہولت بھی دی گئی ۔اطلاعات کے مطابق عید کے فوری بعد سعودی عرب پروفیشنل ویزا ہولڈر اقامہ کے ساتھ واپس جانا شروع ہو جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here