سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو پاکستانی شہری نے نوکری پر رکھ لیا

0
77
ex-british-prime-minister-david-cameron-got-new-job

لندن (پاکستان 247نیوز) بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونیوالے سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کوایک پاکستانی نژادشہری ضیاءچشتی نے کمپنی میں ملازمت پر رکھ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں واقع مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’ افینٹی‘میںڈیوڈ کیمرون کوایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین کے طور پر بھرتی کیاگیا، بی پی کے سابق چیف ایگزیکٹو لارڈ بران اور میڈیا موگل روپرٹ مرڈوک کی صاحبزادی الزبتھ مرڈوک، فرانس کے سابق وزیر اعظم فرانسس فیلون بھی اسی کمپنی کے ایڈوائزری بورڈ کا حصہ ہیںجو سال میں 4 مرتبہ میٹنگز کا انعقاد کرتی ہے ۔
’افینٹی‘ اور الائن ٹیکنالوجی کے مالک ضیاءچشتی نے مورگن سٹینلی سے بطور انویسٹمنٹ بینکر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج اربوں ڈالر مالیت کی سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت کی کمپنی افینٹی اور لگ بھگ 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کی حامل الائن ٹیکنالوجی کمپنی کے مالک ہیں، انہیں حکومت پاکستان مارچ 2018 میںستارہ امتیاز سے نوازچکی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here