صحافی نے خبر بنانے کیلئے واقعی بندہ مروادیا

0
71
Dead

برازیلیا(پاکستان 247 نیوز) خبریں دینا صحافیوں کا کام ہے لیکن برازیل میں ایک صحافی نے خبربنانے کے لیے واقعی ایک بندہ مروادیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برازیل کے معروف ترین کرائم شو ’کینل لیور‘ (Canal Livre)کے میزبان 58سالہ ویلیس سوزا نے ایک بار کرائے کے قاتلوں کو پیسے دیئے اور ایک آدمی کو گولی مارنے کو کہا تاکہ قتل ہوتے ہی وہ اپنا کیمرہ مین لے کر جائے وقوعہ پر پہنچ جائے اور سب سے پہلے لائیو کوریج کرے تاکہ ریٹنگ حاصل کی جاسکے ۔یہ بھی انکشاف ہوا کہ ویلیس اکثر جائے وقوعہ پر پولیس سے بھی پہلے پہنچ جاتا تھا جس کی وجہ سے پورے ملک میں اس کی دھوم تھی۔ صحافت میں آنے سے قبل ویلیس پولیس میں تھا اور پھر سینیٹر منتخب ہو کر ایوان اقتدار میں پہنچ گیا۔دعویٰ کیاگیا ہے کہ وہ اکثر جرائم کیخلاف بات کرتا تھا لیکن دراصل خود منشیات کی سمگلنگ کا ایک نیٹ ورک چلاتا اورکرائے کے قاتلوں سے اپنے متعدد مخالفین کو بھی قتل کروایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here