رانا ثنااللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں کل گرفتار کر لیا گیا، آج انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا جائے گا

0
24
rana-sanaullah-arrested

لاہور(پاکستان247نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کو کل موٹروے سے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گرفتار کر لیا گیا تھا جن کو آج انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا جائے گا، ضلع کچہری کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔اے این ایف کے مطابق رانا ثنا ءاللہ کی گاڑی سے 15کلو اعلیٰ معیار کی ہیروئن بر آمد ہوئی ۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ رانا ثنا ءاللہ کی گاڑی سے بر آمد ہونیوالی ہیروئن کی قیمت 15سے 20کروڑ روپے ہے ۔

واضح رہے رانا ثناءاللہ خان کو کل اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لاہور میں اجلاس کی صدارت کیلئے فیصل آباد سے آرہے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here