تنوشری دتہ کے بعد ایک اور بالی ووڈ اداکارہ نےناناپاٹیکر کو قابل نفرت قرار دے دیا

0
272
dimple-kapadia-and-nana-patekar

ممبئی(پاکستان ٹو فور سیون نیوز) ماضی کی نامور بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ نے ناناپاٹیکر کو قابل نفرت قرار دے دیا۔

اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی سوشل میڈیا پر 8 سال قبل دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ناناپاٹیکر کے بارے میں کئی اہم راز افشا کرتے ہوئے ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔ویڈیو میں میزبان کی جانب سے ناناپاٹیکر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈمپل کپاڈیہ نے انہیں قابل نفرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں مانتی ہوں وہ بہت باصلاحیت اداکار ہیں اور ان کی ٹکر کا کوئی اداکار نہیں لیکن بہترین اداکار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں سات خون معاف ہیں، سب کچھ معاف ہے، میری جان بھی لے لو۔ڈمپل کپاڈیہ نے محتاط الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے ساتھ بہت اچھے ہیں اور ہم اچھے دوست بھی ہیں لیکن میں نے ان کے اندر کا تاریک پہلو دیکھا ہے جسے انہوں نے بہت اچھے طریقے سے چھپا کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ تنوشری دتہ نے ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا تاہم ناناپاٹیکر نے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹااور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here