وہ معروف جوڑیاں جو ممکنہ طور پر رواں سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

0
96
alia-ranbir-kapoor-arjun-singh-varun-dhawanA

ممبئی(پاکستان 247نیوز) نیا سال جو کئی لوگوں کیلئے خوشیاں لے کر آنے والا ہے وہیں بالی ووڈ کی کچھ معروف جوڑیاں جو ممکنہ طور پر رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ان کیلئے بھی یاد گار ثابت ہونے والا ہے۔

گزشتہ سال بھی بالی ووڈ کے کئی معروف بالی ووڈ ستارے شادی کے بندھن میں بندھے تھے جن میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، سونم کپور، پریانکا چوپڑا اورکپل شرما اور نیہا دھوپیا شامل ہیں۔ تاہم نئے سال میں بھی بالی ووڈ کی کچھ شخصیات رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔

ورون دھون اور نتاشا دلال

varun-dhawan-natasha-dalal

شوخ چنچل مزاج کی وجہ سے پہچانے جانے والے ورون دھون گزشتہ ایک سال سے گرل فرینڈ نتاشا دلال کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اس بات کا بھی اقرار کر چکے ہیں کہ طویل عرصے سے جاری ملاقات اور تعلق اب حتمی مراحل میں داخل ہورہا ہے اور وہ رواں سال نومبر میں نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا

arjun-kapoor-malaika-arora

ارباز خان اور ملا ئیکہ اروڑا کی علیحدگی کے بعد ارباز کی اٹلی سے تعلق رکھنے والی ماڈل جورجیا اندریانہ کے ساتھ افیئرز کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بڑھنے والی قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑی رواں سال ہی ایک دوسرے کو ہمسفر بنانے جارہی ہے۔

رنببیر کپور اور عالیہ بھٹ

ranbir-kapoor-alia-bhatt.jpeg

کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے والے ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نہ صرف اداکاری بلکہ اپنے متاثر کردہ شخصیت سے دوسروں پر سحر طاری کرنے کی وجہ پہچانے جاتے ہیں جن کے سحر میں اب تک کئی اداکارائیں آچکی ہیں لیکن سب سے زیادہ اُن کا نام جس اداکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے وہ عالیہ بھٹ ہیں۔

علی فضل اور رچا چڈھا

ali-fazal-richa-chadha

فلم ’فکرے‘ اور ’فکرے ریٹرن‘ سے شہرت پانے والی علی فضل اور رچا چڈھا کی جوڑی حقیقی زندگی میں بھی خاصی مقبول ترین جوڑی مانی جاتی ہے اور یہ جوڑی کئی بار اپنے رشتے کا کھل کر اظہار بھی کر چکی ہے، اس سال علی اور رچا اس افیئرز کو رشتے کے بندھنے میں بدلنے جا رہے ہیں۔

راجکمار راؤ اور پترا لیکھا

rajkummar-rao-patralekha

استری، نیوٹن ، بریلی کی برفی ، ٹریپ اور علی گڑھ جیسی فلموں سے شہرت پانے والے راجکمار راؤ کا طوطی ان دنوں بالی ووڈ میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اور اسی کامیابی کو مزید دوبالہ کرنے کے لئے وہ اس سال اپنی گرل فرینڈ پترا لیکھا سے شادی کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here