آسٹریلیا میں اژدھے نے مینڈکوں کو خود پر سوارکرلیا، حیران کن منظر

0
90
australia-snakes-and-frog

ملبورن(پاکستان 247نیوز) آسٹریلیا میں رات کے دوسرے پہر ایک کسان نے حیران کن منظر دیکھا کہ ایک اژدھا کئی مینڈکوں (ٹوڈز) کو سوار کراکے کسی دوسری جگہ لے کر جارہا ہے۔

کسان پال موک نے کہا کہ میں نے ایک حیران کن منظر دیکھا کہ ایک اژدھا کئی مینڈکوں (ٹوڈز) کو سوار کراکے کسی دوسری جگہ لے کر جارہا ہے۔۔ کسان پال موک کے مطابق اس کے کھیت میں ہزاروں مینڈک پائے جاتے ہیں۔

ط

پال موک کے مطابق یہ اژدھا اس کا دیکھا بھالا ہے اوراس سے قبل ایک چھوٹے کینگرو کو سالم نگل چکا ہے۔ کسان نے دیکھا کہ رات کے ڈیڑھ بجے ہزاروں مینڈک اژدھے کی پیٹھ پرمزے سے بیٹھے کئی کین مینڈک دیکھے اوراژدھا ان کے لیے ٹرانسپورٹ کا کام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا۔ واضح رہے کہ برسات کا یہ موسم مینڈکوں کے ملاپ اورنسل خیزی کا دور بھی ہے۔زیتونی نسل کا اژدھا اگرچہ مینڈکوں کوکھاتا ہے لیکن اس منظرمیں اسے کسی مینڈک کو کھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ پال کا خیال ہے کہ شاید پہلے یہ بہت سے مینڈکوں کوکھا کرپیٹ بھرچکا ہے اوراس کے بعد باقی مینڈکوں کو لے کر محفوظ مقام تک گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here