بھارتی خاتوں کا پاکستان میں موٹاپا ختم کرنے کا کامیاب آپریشن

0
45
pakistan-hospital-operation-theater

لاہور(پاکستان 247نیوز)ایک بھارتی خاتون کا پاکستان میں موٹاپے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 37سالہ بھارتی خاتون کا نام مولی ساسن ہے ۔ مولی ساسن کا وزن 140کلو گرام تھا ۔ انہوں نے اپنا موٹاپا کم کرنے کیلئے بھارت میں بھی ایک آپریشن کروایا جو ناکام رہا۔ اس کے باوجود بھی سوسن نے ہمت نہ ہاری اوراپنے کچھ دوستوں کے مشورے سے لاہور آگئیں اور ڈاکٹر معاذ سے آپریشن کروایا ۔ پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں گزشتہ روزڈاکٹر معاذ نے ان کا کامیاب آپریشن کیا۔ ڈاکٹر معاذ نے بتایا ہے کہ مولی ساسن کا دوبارہ آپریشن کرکے ان کا معدہ چھوٹا کیا گیا ہے اور آئندہ6ماہ کے میں ان کا وزن کم ہوجائے گا۔ انہوں اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کیا کہ دیگر ممالک کے مریض بھی پاکستان آ کر علا ج کر وا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here