علی رضا عابدی قتل کیس میں پیش رفت کیلئے فاروق ستار سے بھی تفتیش

0
44
ali-raza-abidi

کراچی (پاکستان247نیوز)علی رضا عابدی قتل کیس کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے آ ج متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستا ر سے بھی تفتیش کی ہے۔ ا س سلسلے میں ان سے آدھ گھنٹے تک پوچھ گوچھ جاری رہی۔ فاروق ستا ر کمیٹی کے سامنے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا۔

فاروق ستا ر نے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سے علی رضا عابدی سے آخری رابطے اور سیاسی رجحانات سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو بتایا ہے کہ وہ مہاجر اتحاد کیلئے کوشاں تھے۔خیال رہے کہ علی رضا عابدی کو 25دسمبر کو گھرداخل ہوتے وقت دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، علی رضا عابدی قتل کیس کی تحقیقا ت کیلئے پولیس نے ایم کیو ایم کے کئی رہنماو¿ں کو طلب کر رکھا ہے جبکہ مزید رہنماو¿ں کو بھی اس سلسلے میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here