وہ وقت جب مسلسل چار سو سال تک استنبول میں مسلسل تلاوت قرآن ہوتی رہی

0
638

استنبول(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)پاکستان میں ادارہ منہاج القرآن میںکئی سالوں سے مسلسل حلقہ درود ہورہاہے، قرآن پاک کی تلاوت خانہ کعبہ اورروضہ رسول پر بھی ہوتی رہتی ہے لیکن ایک ایسا دور بھی تھا جب ایک ترک سلطان نے چار صدیوں تک یہ عظیم کام جاری رکھا ، 10 ویں ہجری جب سلطان سلیم کو خلافت ملی تو وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب تبرکات کو مصر سے استنبول لے آئے اور یہ اہتمام کیا کہ ”توپ کا پے سرائے“ میں ان کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک مستقل کمرہ تعمیر کیا اور اس کمرے میں خود اپنے ہاتھ سے جھاڑو دیتے تھے. اسکے علاوہ اس کمرے میںانہوں نے حفاظ قرآن کو مقرر کیا کہ وہ چوبیس گھنٹے یہاں تلاوت کرتے رہیں۔
حفاظ کی ڈیوٹیاں مقرر تھیں اور ایک جماعت کا وقت ختم ہونے سے پہلے دوسری جماعت آکر تلاوت شروع کردیتی تھی۔ اس طرح یہ سلسلہ بعد کے خلفاءنے بھی جاری رکھا۔ خلافت کے خاتمے کے بعد یہ مبارک سلسلہ بھی موقوف ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here