زندہ پائلٹ کے بدلے شہری کی میت، شاکراللہ کی تدفین سیالکوٹ میں کردی گئی

0
57

لاہور(پاکستان 247 نیوز) زندہ پائلٹ کے بدلے بھارت نے غلطی سے بارڈر کراس کر جانے والے شہری شاکراللہ کی میت واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان کے حوالے کر دی ہے جہاں سے جسد خاکی آبائی علاقے سیالکوٹ میں منتقل کی گئی اور نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق غلطی سے بارڈر کراس کرنے والے پاکستانی شہری شاکراللہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ شاکراللہ بھارت کی جے پور جیل میں قید تھا۔بھارت میں اس وقت پاکستان دشمنی عروج پر ہے۔ 20فروری کی صبح جے پور جیل میں 18برس سے قید پاکستانی شہری کو پتھر مار مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق 2001سے بھارت کی قید میں موجود شاکراللہ کو بیرک میں موجود دوسرے قیدیوں نے پتھر مار مار کر قتل کر دیا تھا تاہم ابھی تک اس حوالے سے حقائق سامنے نہیں آسکے ہیں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جیل میں موجود قیدیوں کے پاس پتھر کہاں سے آئے ؟ جیل حکام اس وقت کہاں تھے؟
واہگہ بارڈر پر اپنے پیارے کی میت وصول کرنے کے موقع پر شاکر اللہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ صحیح سلامت گیاجس کے بدلے میںبھارت نے لاش دی ۔شاکراللہ کے لواحقین کا کہناتھاکہ جیل میں شاکراللہ کی حفاظت کی ذمہ داری بھارت کی تھی جو پوری نہیں کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here