بحرین میں چلتی کار پر ٹھمکے لگانا نیم برہنہ لڑکی کو مہنگا پڑگیا

0
49

ماناما(پاکستان 247نیوز)سوشل میڈیا پر چلتی کار میں ٹھمکے لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نیم برہنہ لڑکی کو حراست میں لے کر دو ہفتوں کیلئے جیل بھجوادیاگیا۔
تفصیل کے مطابق عوامی مقام پر سرِ عام ڈانس کرنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا اور دوران تفتیش مجرمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل اور تمام تر ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ دیتے ہوئے خاتون کو 14 دن قید کی سزا سنائی۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ خاتون کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں وہ ہائی وے پر چلتی گاڑی میں ڈانس کررہی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here