پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کمی ہوگئی

0
106

کراچی (پاکستان 247نیوز) رمضان سے قبل مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں700 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ قیمت 68 ہزار 300 روپے ہوگئی ۔
تفصیل کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1272 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کوفی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی ہوگئی۔قیمتوں میں حالیہ گراوٹ کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر،ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 68 ہزار 300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر58 ہزار 556 روپے ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here