پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے بہانے چین سمگل کرنیوالا گروہ پکڑاگیا

0
137

فیصل آباد(پاکستان 247نیوز) پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے بہانے چین سمگل کرنیوالا گروہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پکڑلیا، گرفتارملزمان میں پادری اور مبینہ دولہا بھی شامل ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شادی کا ڈھونگ رچا کر مسیحی لڑکیوں کو چین سمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا،گرفتار افراد میں پادری زاہد، ایجنٹ کاشف ، چینی خاتون مینڈس اور چنگ نامی چینی شخص شامل ہیں۔ایجنسی کے مطابق مسیحی خواتین کو شادی کی آڑ میں چین لے جایا جاتا تھا اوروہاں غیر اخلاقی کام کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here