قندیل بلوچ قتل کیس کا اہم ملزم سعودی عرب میں انٹرپول کے ذریعے پکڑاگیا

0
114

جدہ ، ملتان (پاکستان 247نیوز) ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے لیے قاتل کو اکسانے والا مقتولہ کا بھائی عارف سعودی عرب میں پکڑاگیا، یہ گرفتاری انٹرپول کے ذریعے عمل میں لائی گئی ، ملزم تین سال سے پاکستان سے فرار ہوکر سعودی عرب میں رہائش پذیر تھا۔
معروف وکیل نگہت داد نے سوشل میڈیا پر جمعہ کو بتایاکہ ملزم عارف قندیل بلوچ کے قتل کیس میں نامزد ہے اور تین سال سے گرفتاری سے بچ رہاتھا”اچھی خبر ہے ، قندیل بلوچ کا بھائی عارف جو ایف آئی آر میں نامزد ہے اور سعودی عرب میں مقیم تھا، تین سال سے گرفتاری سے بچ رہاتھا ، اب انٹرپول کے ذریعے گزشتہ رات پکڑاگیا، اس نے بھائی وسیم کو قندیل کو قتل کرنے کے لیے اکسایاتھا“۔
پولیس نے عارف کو پکڑنے کیلئے انٹرپول سے مدد مانگی تھی اور وہ قاتل بھائی وسیم کیساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔یادرہے کہ قندیل بلوچ 16جولائی کو ملتان میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھی اور اس کے والدین نے پولیس کو بتایاتھاکہ مقتولہ کو وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ملزم وسیم کی درخواست ضمانت دو مرتبہ ہائیکورٹ کیسنل کرچکی ہے جبکہ مفتی قوی، حق نواز ، عبدالباسط ، ظفر اور اسلم ضمانت پر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here