ورلڈکپ 2019: پاکستان اپنا دوسرا میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، آج کے میچ میں کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے تفصیلات جانئے

0
52
cricket-worldcup-2019

ناٹنگھم(پاکستان247نیوز) کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان آج اپنا دوسرا میچ میزبان انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا جو پاکستانی ٹائم کے مطابق دوپہر اڈھائی بجے شروع ہو گا۔

تفصیل کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد آج اپنا دوسرا میچ میزبان انگلینڈ کے خلاف کھیلنے جا رہا ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا ۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے ، سکواڈ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب اور آصف علی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔ شائقین کرکٹ پاکستان کی پہلی شکست پر سخت مایوس ہوئے ہیں جس میں پاکستانی ٹیم صرف 105 رنز پر آوٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز نے 14 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ  پورا کر لیا تھا۔

کل کھیلے گے میچ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دے دی بنگلہ دیش نے 21 رنز سے پروٹیز کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here