سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ کون تھا: پولیس ذرائع کا بڑا انکشاف

0
109
model-town-case

لاہور(پاکستان ٹو فور سیون نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں رانا ثنااللہ کے لیےخطرے کی گھنٹی بج گئی، سیکریٹری داخلہ کی مخالفت کے باوجود رانا ثنا اللہ نے آپریشن کا حکم دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، رانا ثنااللہ ماڈل ٹاؤن آپریشن کے ماسٹر مائنڈ تھے، رانا ثنااللہ نے اپنی انا کا مسئلہ بناتے ہوئے آپریشن کرنے کو کہا تھا، اس وقت کے سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کی مخالفت کے باوجودوزیر قانون نے آپریشن کاحکم دیا۔۔ ماڈل ٹاؤن آپریشن میں 14 افراد مارے گئے تھے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس جلد دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں ماڈل ٹاﺅن میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائشگاہ کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے پولیس نے آپریشن کیا تھا جس میں 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here