آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے رہائی، مولانا طارق جمیل نے خاموشی توڑدی

0
50
Maulana-tariq-jameel-version-on-Aasia-bibi-case

لاہور(پاکستان 247نیوز) سپریم کورٹ کی طرف سے آسیہ بی بی کی رہائی پر تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں نے احتجاج کیا اور اس دوران مولاناطارق جمیل سے منسوب کچھ بیانات بھی سوشل میڈیا پرگردش کرتے رہے لیکن اب مولانا طارق جمیل نے خاموشی توڑ دی اور ان کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں گردش کرنیوالے بیانات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
مقامی نیوز ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کے ترجمان محمد طاہر نے کہا کہ کچھ عناصر فیک اور جعلی اکاو¿نٹس کے ذریعے مولانا طارق جمیل کی تصاویر اور بیانات کے نام پر جھوٹ پر مبنی باتیں پھیلا رہے ہیں جو کہ سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ،مولانا طارق جمیل کے نام سے جھوٹی اور من گھڑت پوسٹیں کرنے والے عناصر کو اللہ سے ڈرنا چاہئے کیونکہ جھوٹی باتیں پھیلانا بذات خود اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں اور اللہ کے رسول ﷺنے بھی جھوٹ اور جھوٹی باتیں پھیلانے والے کو سخت ناپسند فرمایا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ مولانا طارق جمیل ہمہ وقت تبلیغ کے معاملات میں مصروف ہیں اور انہوں نے آسیہ بی بی کیس ،موجودہ حالات ،دھرنوں ، احتجاج اور حکومتی معاملات کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here