شوٹنگ کے بہانے بلا کر معروف پاکستانی ماڈل کے ساتھ زیادتی، برہنہ ویڈیوز اور تصاویر بھی بنا لی

0
61

سیالکوٹ (پاکستان 247نیوز) معروف پاکستانی ماڈل روشان کا کہنا ہے کہ بلال رؤف نے اسے شوٹنگ کے بہانے بلاکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ننکانہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل روشان نے الزام لگایا ہے کہ سیالکوٹ کے علاقے گوہد پور کے رہائشی اور ایچ بی آر اسٹوڈیو کے مالک بلال رؤف نے اسے کپڑوں کی ماڈلنگ کے بہانے لاہور سے بلایا اور اپنے اسٹوڈیو میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
لازمی پڑھیں:افسوسناک خب، سابق پاکستانی کرکٹر محمد آصف کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، اہلیہ اور 2 بچیوں سمیت زخمی
ماڈل روشان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملزم نے دوران زیادتی میری برہنہ ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی ملزم بلال نے مجھے چپ رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر میں نے اس واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ مجھے بدنام کردے گا۔
pakistani-actress-rape-case-fir
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here