اومنی گروپ کا کوئی ساتھ نہیں دیا، تحقیقات میں تعاون کروں گا، مراد علی شاہ

0
79
saeed murad ali shah

اسلام آباد (پاکستان247نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اومنی گروپ کا ساتھ نہیں دیا، تحقیقات میں تعاون کروں گا اور جو عدالتی حکم ہوگا اس پرعمل درآمد کروں گا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کام کرنا چھوڑ دیں، سندھ حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کرنے والے خود ناکام ہوں گے، پیپلز پارٹی کے 49 ارکان تو دور کی بات کوئی آدھا رکن بھی بتا دیں جو وفاقی حکومت کے ساتھ ہے، صوبے میں پیپلز پارٹی ہی برقرار رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here