سال 2018میں بھارتی فوج مظالم میں اسرائیل سے بھی آگے نکل گئی

0
37
indian army in kashmir

سری نگر(پاکستان247نیوز)قابض بھارتی فوج نے گزشتہ سال(2018)مقبوضہ جموں کشمیر میں ظلم اوربربریت کی انتہا کرتے ہوئے 375نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا، بھارت نے ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ گزشتہ سال(2018)میں اسرائیلی فوج نے 312معصوم فلسطینیوں کی جان لی لیکن بھارت ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل سے بھی آگے جا نکلا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ سال(2018)میں بھارتی فوج نے تین ہزار سے زائد آپریشن کئے جس میں 375نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں 10خواتین اور 35بچے بھی شامل ہیں۔ قابض فوج نے دوران حراست 21افراد کی جان لی، احتجاجی مظاہروں کے دوران پیلٹ گن کے استعمال سے 1300سے زائد کشمیریوں کو زخمی کیا۔ بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران 624سے بھی زائد گھروں کو نقصان پہنچایا جبکہ ا س دوران خواتین کی بے حرمتی میں بھی قابض فوج پیش پیش رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here