پاک فوج نے دفاع کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

0
105
a100 rocket

راولپنڈی(پاکستان247نیوز) پاک فوج نے دفاع کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پاکستان آرمی کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کے کثیر الجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں ”اے 100راکٹ“ کو شامل کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راکٹ کی آرٹلری کور میں شمولیت کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق” اے100راکٹ“ 100کلو میٹر تک کے فاصلے پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ”اے 100راکٹ“ مقامی سطح پر پاک فوج کے انجینئر ز اور سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے مقامی سطح پر ” اے 100راکٹ تیار کیا جو بے شک پاک فوج کے دفاعی استعداد میں اضافے کا سبب بنے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج مسلح افواج کی قوت میںاضافے کیلئے پر عزم ہے تاکہ وہ درپیش چیلنجز سے نمٹ سکیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی صنعت میں کی گئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت نے حالیہ عرصے میں متوازن پیش رفت برقرار رکھی ہے اور دفاعِ پاکستان میں اہم کردار اداکیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج مسلح افواج کی قوت میں اضافے کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ درپیش چیلنجز سے نمٹ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت نے حالیہ عرصے میں متوازن پیش رفت برقرار رکھی ہے اور دفاعِ پاکستان میں مثبت کردار ادا کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here