کاغذات نامزدگی میں ترامیم کا فیصلہ معطل ہونے کے بعد ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع ہوگیا

0
50
election-commission

اسلام آباد(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)ملک بھرکے ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع کردیا۔

تفصیل کے مطابق ملک بھرکے ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع کردیا، کاغذات نامزدگی 8 جون تک حاصل اورجمع کرائے جائیں گے جوصبح 8 بجے سے دن 4 بجے تک حاصل کیے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں جس کی فیس 100 روپے ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 30 ہزارروپے رکھی گئی ہے جب کہ صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 20 ہزارروپے رکھی گئی۔ ایک چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں فیس ضبط کرلی جائے گی۔واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کے کاغذات نامزدگی کالعدم قراردے دیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن اوراسپیکراسمبلی ایاز صادق نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی، سپریم کورٹ نے اپیل منظورکرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردے دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here