سعودی عرب نے چالیس ہزار پاکستانیوں کو سیکیورٹی خدشات پر ملک بدر کردیا، تہلکہ خیز خبرآگئی

0
11
Saudi-Arabia-deports-40,000-Pakistani-workers-over-terror-fears’

جدہ (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز ) سعودی عرب نے 40 ہزار پاکستانیوں کو گزشتہ چار ماہ میں مبینہ طور پر دہشتگردوں کے ساتھ تعلقات کے خدشات کے باعث ملک سے نکال دیا ہے ، یہ دعویٰ ” دی انڈپینڈنٹ “ نے کیا ہے۔

دی انڈیپنڈنٹ کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ 39000 ہزار زائد پاکستانیوں کو اکتوبر 2016 سے اب تک سیکیورٹی خدشات اور ویزہ خلاف ورزیوں پر نکالا گیاہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ منشیات سملنگ ، چوری اور دھوکہ دہی کے علاوہ مبینہ طور پر کالعدم داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں سے تعلق کے باعث کئی افراد کو نکال دیا گیاہے جن کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب کے اعدادو شمار کے مطابق 2012 سے 2015 تک 2 لاکھ تینتالیس ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیاہے ۔

پورپین یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ کی 2014 کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 9 لاکھ سے زائد پاکستانی کام ر رہے ہیں جن میں زیادہ تر مزدوری اور کم اجرت والی نوکریاں کرتے ہیں ۔جنوری میں مکہ میں ایشیا کے غریب ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو کم تنخواہوں پر احتجاج کرنے پر گرفتار بھی کیا گیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here