پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ،ہالی ووڈ سپر ہیرو آرنلڈ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

0
27
arnold-schwarzenegger-pakistan

كیلی فورنیا (پاکستان 247نیوز) ہالی ووڈ سپراسٹار آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ہالی ووڈ اداكاراورامریكی ریاست كیلی فورنیاكے سابق گورنرآرنلڈ شوارزنیگر نے پاكستان آنے كا وعدہ كیا ہے،اس بات كاانكشاف وزیراعظم كے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملك امین اسلم نے اپنے ایك ٹویٹ میں كیا۔
یہ پڑھیں:اکرام اللہ گنڈا پور پر خودکش حملہ میں زخمی پولیس اہلکار حکومتی بے حسی کا شکار

ملك امین اسلم جو كہ ماحولیاتی تبدیلی كے حوالے سے ہونے والی ’عالمی کانفرنس آف پارٹیز24‘ میں شركت كے لیے پولینڈ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے ٹویٹراكاؤنٹ پرہالی ووڈ اداكارآرنلڈ شوار زنیگر كے ساتھ اپنی تصویر اپلوڈ كی اور لكھا كہ آرنلڈ شوار زنیگرموسمیاتی تبدیلیوں كے پاكستان پر منفی اثرات كے حوالے سے شعور اجاگر كرنے كے لیے پاكستان كا دورہ كریں گے۔

آرنلڈ شوارزنیگر پہلے بنیادی طور پر باڈی بلڈر کے طور پر مشہور ہوئے تاہم ہالی ووڈ میں اپنے غیرمعمولی کام کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کی جب کہ ٹرمنیٹر فلموں سے انہیں بہت مقبولیت ملی اس کے علاوہ پریڈیٹر، ٹرولائز، کونان دی باربیریئن بھی ان کی مشہور فلموں میں شامل ہیں۔

شوارزنیگر 2003 سے 2011 کے درمیان کیلی فورنیا کے گورنر بھی رہے اور اب وہ آب وہوا میں تبدیلی کے خلاف ایک مؤثر آواز بھی بن چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here