ہنڈا نے جدید خصوصیات کی حامل سی بی 125 ایف کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف کرا دیا

0
67

لاہور(پاکستان247 نیوز) گاڑیاں بنانے والی مشہور مینوفیکچرنگ کمپنی اٹلس ہنڈا نے اپنی نئی جدید خصوصیات کی حامل موٹر سائیکل سی بی 125 ایف پاکستان میں متعارف کراتے ہوئے اس کی تعارفی قیمت کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

موٹر سائیکل چھوٹے کاموں اور تفریح کے لئے ایک بہترین سٓواری ہے۔ اٹلس ہنڈا نے صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے نئی موٹر سائیکل سی بی 125 ایف لانچ کی ہے جس میں اس کی تعارفی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 9 سو رپے رکھی ہے جبکہ اس کے سپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 9 سو روپے رکھی  ہے۔نئی موٹر سائیکل پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔

نئی موٹر سائیکل میں ہوا سے ٹھنڈا ہونے والا 4 سٹروک او ایچ وی 125 سی سی انجن، خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ ہیڈا لائٹ، سیلف سٹارٹ سسٹم، 5 گئیر ٹرانسمیشن اور سٹائلش گرافکس کے ساتھ فیول ٹینک کا نیا ڈیزائن دیا گیا گیا ہے۔ یہ موٹر سائیکل پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہو گی۔

atlas-honda-125 f-bike-launch-Blue (1)

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ہنڈا سی بی 125 موٹر سائیکل کی تصاویر جاری کی گئیں تو اس کے شوقین افراد نے ملے جلے تاثرات دئیے، چند افراد نے نئے سٹائل کی تعریف کی جبکہ کچھ افراد کا کہنا تھا کہ اس موٹر سائیکل کا ڈیزائن 125 ڈیلکس موٹر سائیکل سے ملتا جلتا ہے۔

atlas-honda-125 f-bike-launch-Red

صارفین کی دلچسپی کیلئے یاد رہے کہ اس موٹر سائیکل میں انجن بیلنسر نہیں ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں وائبریشن سی جی 125 کی طرح ہی ہو گی۔ اس کے علاوہ اس میں بٹری فلائی کاربوریٹر بھی موجود نہیں ہے۔

یاد رہے پاکستان دنیا میں 5 واں سب سے زیادہ موٹر سائیکل تیار کرنے والا ملک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here