معروف مارننگ شو میزبان نے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا

0
82

کراچی(پاکستان247نیوز)مارننگ شو کی میزبانی کرنے والی معروف میزبان و اداکارہ صنم بلوچ نے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2سال قبل صنم بلوچ نے ڈرامہ سیریل ’تیری رضا‘ میں کام کرنے کے بعد کسی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری نہیں کی لیکن اب اداکارہ نے ایم ڈی پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل ’خاص‘ سائن کر لی ہے۔ اس ڈرامہ سیریل میں صنم بلوچ اداکار علی رحمن خان کے ساتھ مرکزی کردار اداکریں گی۔اداکارہ کے مطابق انہیں فلموں میں کام کرنے کیلئے بھی کئی آفرز ہیں لیکن وہ اس فلموں میں کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سیریل کو مکمل کرنے کے بعد کریں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here