مہنگائی کا رونا روتے عوام پر پٹرول بم چل گیا، قیمتوں میں فی لٹر9روپے تک اضافہ ہوگیا

0
40

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز) پاکستان کے عوام پہلے ہی مہنگائی کا رونا رورہے ہیں اور آئے روز لگنے والے ٹیکسز کی وجہ سے بدحال ہیں لیکن اب کابینہ کی منظوری سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، پٹرول کی قیمتوں نوروپے بیالیس پیسے ، ڈیزل چارروپے اور مٹی کا تیل سات روپے سے زائد فی لٹر مہنگا ہوگیا، سیلز ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق عوام کو رمضان سے قبل ریلیف دینے کی بجائءپٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح دو فیصد سے بڑھا کر بارہ فیصد کر دی گئی جس کے بعد شہریوں کو ایک سو آٹھ روپے اکتیس پیسے فی لٹر پڑے گا، اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت ایک سو بائیس روپے بتیس پیسے ، اور لائٹ ڈیزل بھی چھ روپے چالیس پیسے مہنگا کردیاگیاجس کے بعد نئی قیمت چھیاسی روپے چورانے پیسے تک جا پہنچی۔
یادرہے کہ اپوزیشن میں ہوتے وقت عمران خان کہا کرتے تھے کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتو سمجھ جائیں کہ حکمران کرپٹ ہیں لیکن اب خود ان کے دور حکومت میں بھی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اضافہ ہوتا چلاجارہاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here