قربانی کیلئے لایاگیامادہ جانور عید سے پہلے بچہ جنم دے دے تو اس بچے کا کیاکرنا ہوگا؟ دینی مسئلہ جانئے

0
74
قربانی کاجانور اگرذبح سے پہلے بچہ دے تو اسے بھی ماں کے ساتھ ذبح کردیا جائے

پشاور(پاکستان 247نیوز)بیوپاری حضرات کے ذریعے گاہک تک پہنچتے پہنچتے بسا اوقات قربانی کے مادہ جانور حاملہ بھی نکل آتے ہیں لیکن اگر کوئی جانور سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی سے چند دن قبل بچہ دے دے تو اس کے بارے میں دین محمدی میں کیا احکامات ہیں، ایک عمومی مسئلے کاحل مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق سکندر نے کچھ یوں بیان کیا ہے ۔ قربانی کاجانور اگرذبح سے پہلے بچہ دے تو اسے بھی ماں کے ساتھ ذبح کردیا جائے ، اگرذبح نہیں کرناچاہتے تو زندہ صدقہ کردیا جائے ، اگرایسا کچھ نہ کیااور یہاں تک کہ اگلے سال کی قربانی آگئی تواب گزشتہ سال پیدا ہونے والے جانور کوذبح نہیں کیاجاسکتا، اگر وہی جانور ذبح کیا تو سارا گوشت صدقہ کرنا لازم ہے اور ذبح کی وجہ سے قیمت میں جو کمی آئی، وہ اضافی رقم بھی صدقہ کرنا ضروری ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here