جسم کا وہ حصہ جہاں انگلی ڈالنا انتہائی خطرناک ہوسکتاہے

0
102

لندن(پاکستان 247نیوز) بعض لوگوں بالخصوص بچوں کو ناک میں انگلی ڈالنے کی عادت ہوتی ہے لیکن اب ڈاکٹروں نے طبی نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایساکرنے سے ہاتھوں پر موجود بیکٹیریا ناک میں چلے جاتے ہیں جو سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ایرک کاکہناہے کہ ”ناک میں ہونے والے زخم میں دیگر بیکٹیریا جمع ہو کر اس زخم کو بگاڑ سکتے ہیں، پیپ وغیرہ پیدا کر سکتے ہیں اور یہ عمل ایک تکلیف دہ صورتحال پر اختتام پذیر ہوسکتاہے ، یہاں تک کہ دونوں نتھوں کی درمیان موجود سپیکٹرم بھی پنکچر ہو سکتا ہے۔ناک میں خون کی پانچ نالیوں کی موجودگی کی وجہ سے خون کا بہاﺅ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے اور انگلی مارنے کی صورت میں ناک سے خون بہہ نکلنے کا امکان بھی زیادہ ہوتاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here